ملتان(صفدربخاری سے) کیتھولک بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن چیئرمین بین المذاہب مکالمہ پاکستان نے کہا ہےکہ کیتھولک چرچ سویڈن واقع کی شدید مذمت کرتا ہے اوربین القوامی اداروں سے درخواست کرتا ہیں کہ اس قسم کے واقعہ کے ذمہ دار افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور باقاعدہ قانون سازی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشپ ہاﺅس ملتان میں سویڈن واقعہ کے سلسلے میں منعقدہ مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پرریورنڈ فادر عمران خورشید (وکر جنرل ملتان ڈیوسیس ریورینڈ فادر آصف ملک، سیموئیل کلیمنٹ ڈایوسیس ڈائریکٹر بین المذاہب مکالمہ ،پیر مسعود قاسم قاسمی ،پروفیسر عبدلماجد وٹو، علامہ ڈاکٹرارشد علی بلوچ،علامہ ابوبکر عثمان الازہری ،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ مسیحی قوم ایک امن پسند قوم ہے۔ سویڈن میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث افراد کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوسکتا۔ یقینا اسے واقعات کےمقاصد کچھ اور ہی ہوتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سویڈن واقعہ کے حوالے سے ہمارے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کی پرزور مذمت کی ہم مسلمان بھائیوں کے اس دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر علامہ عبدالحنان حیدری، پیرعبید صدر پورری، الحاج محمداشرف قریشی، صاحبزادہ رکن الدین حامدی، سرفراز کلینمنٹ ،شازر گل ،پروفیسر عرفان واحد،سلطان محمود شریک تھے۔