الیکشن میں پنجاب کے تمام حلقوں سے لیگی امیدوار کھڑے کریں گے:رانا ثناء اللہ
bbc news urdu نے Friday، 14 July 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب کے تمام حلقوں سے لیگی امیدوار کھڑے کریں گے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدودحد تک ہوگی،امید ہے اس مرتبہ سازش نہیں ہوگی۔یہ بات رانا ثناء اللہ نےلاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، 297 صوبائی اور 146 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک ہم سے معاشی طور پر طاقتور ہے، نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا مگر ایک شخص نے ملکی سیاست میں زہر بھرا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک شخص نے ترقی کرتے ملک کو واپس پیچھے دھکیل دیا، چار سال تک ملک کی ترقی کا سفر روکا گیا، اس فتنے نے ملکی دفاع پر بھی حملہ کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دوبارہ ملک کی باگ ڈوور سنبھالی اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالا، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ تھا لیکن اب ہم محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ، ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے لئے کام کریں گے، ہم نفرت پر نہیں بلکہ ملک کے استحکام اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 558
Visit Yesterday : 509
This Month : 2100
This Year : 65819
Total Visit : 170807
Hits Today : 10948
Total Hits : 897541
Who's Online : 2






















