ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دیں گے جب یہ اسلامی نظام نافذ کرے گی : سراج الحق
bbc news urdu نے Sunday، 9 July 2023 کو شائع کیا.
ڈی آئی خان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دیں گے جب یہ اسلامی نظام نافذ کرے گی۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے رابطہ کیا تھا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ میں نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدل و انصاف نہ ہونے کے ذمہ دار حکمران ہیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 596
Visit Yesterday : 509
This Month : 2138
This Year : 65857
Total Visit : 170845
Hits Today : 11239
Total Hits : 897832
Who's Online : 5






















