مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 56ویں برسی،،سرائیکستان نوجوان تحریک جانب سے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام
ملتان : مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 56ویں برسی کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا۔ مرکزی افس چوک کمہارانوالہ میں چیئرمین مہر مظہر عباس کات۔ڈویزنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج۔ضلعی صدر ملک سلیم عباس بوسن۔تحصیل صدر عاشق خان بلوچ۔مہر وقاص حیدر جوتہ سمیت کثیر تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے قرآن خوانی اور دعائیہ پروگرام میں شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد مولانا صابر خان بلوچ نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔اس موقع پر چیئرمین مہر مظہر کات ڈویژنل صدر مہر ظفر ہراج ۔ضلعی صدر ملک سلیم بوسن و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کی آزادی میں قائد اعظم کے ساتھ ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کا مثالی کردار تھا جن کی دن رات محنت کی وجہ سے مسلمانوں کو آزادی ملی۔انہوں نے کہا کہ مادر ملت نے ایسی بہادری ہمت اور استقامت سے جدوجہد کی اور اپنے بھائی کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ دیا جس کی وجہ سے قائد اعظم مسلمانوں کو آزاد کروانے اورپاکستان بنوانے میں کامیاب ہو گے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں پر قائد اعظم اور ان کی بہن کا احسان قیامت تک باقی رہے گا اور ہمیں بطورِ پاکستانی قوم ہر وقت ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا گو رہنا چاہیے۔مہر مظہر کات نے کہا کوئی بھی تحریک خواتین کے کردار کے بنا کامیاب نہیں ہو سکتی اس لیے ملک کی ترقی کے لیے پاکستانی خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے بھی سرائیکی وسیب کی پڑھی لکھی خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وسیب کی محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔آخر میں مہر مظہر کات نے ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی جس کے بعد لنگر کروایا گیا ۔





































Visit Today : 578
Visit Yesterday : 509
This Month : 2120
This Year : 65839
Total Visit : 170828
Hits Today : 11078
Total Hits : 897672
Who's Online : 5






















