صحبت پور سے محمد ثاقب کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر کی طرح ضلع صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور میں بھی حرمت قرآن پاک کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی، جو جامع مسجد مین بازار سے ہوتی ہوئی، مسجد خضرا پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی جماعت اہلسنت, سایسی سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سے نکالی گئی، شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اور فضاء سویڈن حکومت مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی ،ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہمارا بچہ بچہ حرمت قرآن پاک پر قربان, انہوں نے حکومت وقت اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ،کہ فوری طور پر سویڈن حکومت کے خلاف لائحہ عمل تیار کریں، اور سبق سکھائیں تاکہ آئندہ مسلمانوں کی مقدس کتاب اور مقدس مقامات پر گندی نگاہ تک نہ ڈالیں.