نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال اور تشدد میں اضافے سے اس کے مسائل کم نہیں ہوں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنین پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران 12 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت اور 150 کے قریب زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے طاقت کے بے جا استعمال سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں یو این کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا جس سے خوں ریزی اور تشدد کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے