بورے والا: ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کا ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ،پریس کلب کی طرف سے ڈی ایس پی کو شیلڈ اور یادگاری فوٹو کا تحفہ،پریس کی خوبصورت بلڈنگ دیکھ کر ڈی ایس پی کا عہدیداران و اراکین کو خراج تحسین،پریس کلب کی پیشہ وارانہ مثبت صحافت پر اظہار اطمینان، ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاو¿ن چوہدری ناصر محمود کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے خوبصورت بلڈنگ کو ایک مثالی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قدر خوبصورت ادارہ اس کی انتظامیہ اور ممبران کے ذوق کی آئینہ دار ہے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ہدایت پر سرکل بورے والا سے معاشرے کے ناسوروں کے خاتمہ کیلئے پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی ہے جرائم کی نشاندہی اور مظلوم کی انصاف تک رسائی میں پریس کلب نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے مثبت سوچ کے ساتھ اپنے قلم کا استعمال کرنا معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتا ہے پریس کلب کی طرف سے ڈی ایس پی بورے والا کو اعزازی شیلڈ کے علاوہ ایک یادگاری فوٹو کا تحفہ بھی پیش کیا گیا اور انہوں نے صحافیوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔