راولپنڈی: 100ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے۔  ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے ہیں ۔ یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر  رکھا تھا۔ دوسری جانب نیب کو تفتیش کیلئے ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کا اختیار مل گیا جبکہ چیئرمین نیب ملزم کے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکیں گے۔ اس سے قبل نیب 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ہی دے سکتا تھا۔