نیب کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار مل گیا، آرڈیننس قانون بن گیا
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 4 July 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب قومی احتساب بیورو کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔آرڈیننس کے تحت نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 30 دن کردی گئی ہے جبکہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو عدم تعاون پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔آرڈیننس کے تحت نیب کے ملزم کو اپنی بے گناہی خود ہی ثابت کرنا ہوگی جبکہ وہ کسی بھی انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کرسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں نیب کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے جس کی بنیاد پر قانون میں 6 ترامیم کر کے آرڈیننس جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی نیب کو انکوائری پر ملزم کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 559
Visit Yesterday : 509
This Month : 2101
This Year : 65820
Total Visit : 170808
Hits Today : 10958
Total Hits : 897551
Who's Online : 4






















