ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار و یوسی 1 کے سابق چیئرمین زاہد خان نے کہا ہے کہ الگ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے خطہ کی عوام پیپلز پارٹی کو دو تہائی اکثریت دیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی ہی ان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور الگ صوبہ بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تجارتی، سیاسی وسماجی کارکنوں سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر چوہدری عاصم شہزاد،شیخ محمد شفیق صدر انجمن تاجران تغلق روڈ۔کلیم بھٹی۔پرویز بھٹی۔سابق کونسلرز شیخ محمد خالد۔ عظیم بھٹی۔حنیف قریشی۔طاہر شاہ۔راشد قریشی۔ندیم بیگ۔شیخ محمد احمد۔کامران ترین۔شاھدبھٹی،یعقوب مغل،سجاد حسین موجود تھے زاہد خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملکی ترقی وخوشحالی کی ضامن سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مظلوم و محروم طبقات کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کی اور دیگر قومی و صوبائی حلقوں کی طرح پی پی حلقہ 214 میں بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرائیکی جماعتوں کے قائدین آ ئندہ عام انتخابات میں پارٹی قائدین چیئرمین ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ں تب ہی الگ صوبہ سرائیکستان کا قیام ممکن ہے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کے سہانے خواب دکھانے والوں نے سوائے زاتی مفادات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا لیکن پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے الگ صوبہ کے قیام کے لیے سینیٹ میں دوتہائی اکثریت سے بل پاس کرایا اور قرارداد بھی پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں پیش کی اسی لیے اب خطہ کی عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں ۔