چوہدری شجاعت حسین کی تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ایک بار پھر ملاقات
bbc news urdu نے Sunday، 2 July 2023 کو شائع کیا.
لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ایک مرتبہ پھر ملاقات ہوئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا حال احوال دریافت کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی حالات سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔ چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک اور چوہدھری وجاہت بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری شجاعت سے ملاقات سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کے چیک اَپ کے لیے میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی کیمپ جیل آئی اور ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ کی ٹیم میں ڈاکٹر عامر بندیشہ اور ڈاکٹر عبدالباسط شامل تھے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 558
Visit Yesterday : 509
This Month : 2100
This Year : 65819
Total Visit : 170807
Hits Today : 10924
Total Hits : 897517
Who's Online : 3






















