سیکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
bbc news urdu نے Sunday، 2 July 2023 کو شائع کیا.
کلاچی : سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے۔ مارے گئے دہشتگرد 11 اپریل 2022 کو کولاچی میں پولیس پر حملے میں بھی مطلوب تھے جس کے نتیجے میں پانچ بہادر پولیس کانسٹیبلوں کی شہادت ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 577
Visit Yesterday : 509
This Month : 2119
This Year : 65838
Total Visit : 170826
Hits Today : 11074
Total Hits : 897667
Who's Online : 4






















