ملتان : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنماء و سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی و آئینی بحران کا حل وہیں ہے جہاں سے معاملات بگڑے ہیں مسئلہ تحریک انصاف اور اتحادی حکومت کا نہیں ڈوری اوپر سے الجھی ہوئی ہے اور اندر سے ہی سلجھ سکتی ہے اس وقت ملکی صورتحال ایسی ‘واضح’ ہے کہ عوام پر واضح نہیں ہورہی اور واضح کرنےکے لیئے وضاحتیں احمقانہ فعل ہے پہلے صمد بانڈ چیزوں کو جوڑتا تھا اب حافظ بانڈ نے جوڑ رکھا ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک وہ چاہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر ملتان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حسین احمد نے کہا کہ جہاں سے معاملہ الجھا ہے وہیں سے سلجھایا جائے گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت سلیکشن ہورہی ہے نیوٹرل ہوکر دیکھے گا تو سلیکشن نظر آئے گا اور جب نیوٹرل دے کر دیکھے گا تو اڈیالہ نظر آئے گا تحریک انصاف اور عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مستقبل اسی کا ہوتا ہے جس کا ماضی ہو ہم تو آج تک پرائی شادیوں میں الجھے ہوئے ہیں حافظ حسین احمد نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر جو ہیجانی کیفیت طاری کی جارہی ہے یہ اینکرز کے نیلام بازار  کا شاخسانہ ہے کوئی کسی کے لیئے تو کچھ کسی کے لیئے بولتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و آئینی بحران سے نکلنے کا حل انہی کے پاس ہے جہاں سے ڈوری الجھی ہے اور تب تک نہیں سلجھ سکتی جب تک وہ نہ چاہیں گے،