آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ بھی ہوتا تو ہمارے پاس دوسرا پلان موجود تھا: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
bbc news urdu نے Friday، 30 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ بھی ہوتا تو ہمارے پاس دوسرا پلان موجود تھا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ہے،اللہ کا شکر ہے ہم نے ہر ادائیگی وقت پر کی،پاکستان سری لنکا بننے والا ملک نہیں ہے، جو تباہی ہوئی ہے اسے ریکور کرنا ہے، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، کچھ لوگ ملک کے اندر اور باہر مایوسی پھیلاتے رہے، ہم اپنے تمام وعدے ان شا اللہ پورے کریں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پچھلے 10 روز میں ہم نے آئی ایم ایف کو آمادہ کر لیا، ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم قوم پر 215 ارب روپے کا ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 577
Visit Yesterday : 509
This Month : 2119
This Year : 65838
Total Visit : 170826
Hits Today : 11074
Total Hits : 897667
Who's Online : 3






















