اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی پاکستان کو رقم جاری کردی جائے گی۔ ذرائع  کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف کی 4 بڑی شرطیں قبول کرلی ہیں جس کے بعد معالات میں مثبت تبدیلی آئی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا  ایمنسٹی سکیم کو ختم کیا جائے اور پالیسی ریٹ کو بڑھایا جائے، ایف بی آر محصولات کو 470 ارب روپے سے زائد کیا جائے،  امپورٹ پر کسی قسم کی ڈیوٹی نہ بڑھائی جائے اگر ضرورت ہوتو ڈیوٹی بڑھانے سے قبل آئی ایم ایف سے رابطہ کیاجائے، سیلاب زدگان پر خرچ ہونے والے رقم کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروایا جائے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ چاروں شرائط مان لی گئی ہیں، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم سے معاہدے کے بہت قریب ہیں، اب صورتحال کو ریورس گیئر نہیں لگ سکتا۔