اسلام آباد :  سابق وفاقی وزیر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کواینٹی کرپشن مردان نے دوبارہ گرفتار کرلیا، ان کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر عمل میں لائی گئی،علی محمد خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مردان میں مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کی غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں آج ضمانت منظور کی تھی۔