آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی دبئی میں ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی
دبئی : آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، سابق صدر نے ملاقات میں بڑے مطالبات کردیئے ہیں جس میں سے کچھ مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں طے کیا گیا کہ گیلانی خاندان، راجہ پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر اہم رہنماؤں کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدواروں کو انتخابات میں کھڑا نہیں کرے گی تاہم یہ حتمی فیصلہ فائنل ملاقات میں کیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نشستیں مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ناموں پر بھی صلاح و مشورہ کیے جبکہ ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔



































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 546
This Month : 3286
This Year : 67005
Total Visit : 171993
Hits Today : 165
Total Hits : 908426
Who's Online : 6






















