عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں ، دو تہائی اکثریت سے ہی صوبہ سرائیکستان کا خواب پورا ہوگا: سید عبدالقادر گیلانی
ملتان (صفدربخاری سے) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ الگ صوبہ کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت ضروری ہے اسی لیے عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں تاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو اور الگ صوبہ سرائیکستان کا خواب پورا ہو اور خطہ کی محرومیاں ختم ہو ں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار و یوسی 1 کے سابق چیئرمین زاہد خان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں کیا جس میں فیضان اقبال خان۔قمر اقبال خان۔مختیار حسین بھٹی۔یعقوب مغل۔معراج دین ۔اظہر بھٹی۔محمد عمران۔ذوالفقار بھٹی ،شیخ خالد۔مدنی گیلانی۔قاسم خان۔حسیب خان۔ابراہیم خان۔ ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ صوبائی حلقہ 214 میں انتخابی مہم شروع کردی گئی ہے انشاء اللہ آ ئند ہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی کارکن گھر گھر جا کر پارٹی کے پیغام کو عام کریں انہوں نے کہا کہ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے انہیں ذمہ داری دی تو وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔



































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 546
This Month : 3286
This Year : 67005
Total Visit : 171993
Hits Today : 168
Total Hits : 908429
Who's Online : 6






















