لاہور: پاکستان تحریک کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں جبکہ اُن سے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنماؤں نے رابطے بھی کیے ہیں۔ حال ہی میں پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے والی دو اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطے کیے۔ ذرائع کے مطابق یہ شخصیات فواد چوہدری اور شوکت ترین ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں سے نئی پارٹی کے حوالے سے نام پر بھی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے اس کا انکار کیا اور کہا ہے کہ ’میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔