تحریک انصاف کے نیا سیکریٹری جنرل ، عمران خان نے سینئر رہنما و سابق وزیر توانائی عمر ایوب خان کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کر دیا
bbc news urdu نے Saturday، 27 May 2023 کو شائع کیا.
لاہور: عمران خان نے تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے سینئر رہنما و سابق وزیر توانائی عمر ایوب خان کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کر دیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر ایوب خان کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سابق وزیر عمر ایوب خان نے 2018ء میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹیگز:-