عمران خان کے قانونی مشیر اور سینئر پارٹی رہنما بابر اعوان لندن روانہ
bbc news urdu نے Friday، 26 May 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر اور سینئر پارٹی رہنما بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے ہیں جس کی انہوں نے وجہ بھی بیان کردی۔ عمران خان کے مشیر دن دو بجے نجی ایئرلائن کے ذریعے دوپہر دو بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھیں۔ اب بابر اعوان نے اپنی برطانیہ روانگی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے یہ تصدیق کی کہ وہ بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ بابر اعوان نے لکھا کہ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد ہے۔
ٹیگز:-