تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا ، اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے
bbc news urdu نے Friday، 26 May 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ معروف گلوکار ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے ، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا ، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے ۔
ٹیگز:-