پاک فوج زندہ باد ، شہداء پاک فوج کو سلام : سرائیکستان نوجوان تحریک کی ملتان میں ریلی
ملتان: سرائیکستان نوجوان تحریک نے شہدائے پاک فوج اور شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خانیوال روڑ چوک کمہارانوالہ پر ریلی نکالی ۔ریلی ایم اے جناح روڑ سے شروع ہوئی اور نو نمبر چونگی روڑ پر آ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد ۔شہداء پاک فوج کو سلام ۔شہداء پولیس کو سلام کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر پاک فوج کے شہداء کو سلام ۔۔پاک فوج زندہ باد اور ملک دشمن مردہ باد کے نعرے درج تھے ۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ۔تحصیل صدر عاشق خان بلوچ اور ملک مرتضیٰ کھوکھر نے کی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر کات۔ملک مرتضیٰ کھوکھر اور عاشق خان بلوچ نے کہا کہ ملک کی حفاظت اور امن قائم رکھنے کے لیے ہماری پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں اور آئے روز دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ ہم اپنے وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج شہداء اور پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ھم پاک فوج کو کمزور کرنے والے عناصر کی سرکوبی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ریلی میں ملک حقنواز ۔امجدخان رند ۔راو ساجد ۔خاور وینس سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔