ملتان (صفدربخاری سے) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر ومرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راؤ لیاقت علی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی سلامتی کی خاطر قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہیں تاجر برادری امن پسند اور ملک کی تعمیر وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجر برادری کسی بھی سیاسی جماعت سے آلہ کارنہیں ہیں تاجر برادری اپنے ملک کے محافظوں سے والہانہ محبت کرتی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاجر برادری آج بھرپور یوم تکریم شہدائے پاکستان منائے گی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جائے گی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجر برادری کی نمائندہ تنظیم ہے جو ان کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکریم شہدائے پاکستان منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں جنرل سیکرٹری یونس قریشی،نوید گڈو،اکرم قریشی،شیخ جاوید قریشی،معین الدین چشتی،حافظ شرافت،شیخ عارف،محمد شعیب ودیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملک وقوم کی سلامتی کی خاطر بیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ ملکی صورتحال اور کاروباری حالات کے پیش نظر تاجر برادری کی نظر حکومتی پالیسی پر ہوتی ہے اور تمام ایسے اقدام کو سراہتی ہے جس میں ملک میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کا عمل ہوقدرتی آفات ہوں زلزلہ، سیلاب سمیت کوئی اور مشکل کی گھڑی ہو پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ ساتھ دیا9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔