الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت کے لیے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
bbc news urdu نے Wednesday، 24 May 2023 کو شائع کیا.
کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت کے لیے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے شیڈول کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات 15 جون کو ہو ں گے، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جون کو جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی، امیدوار 14 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، 15 جون کو صبح 8 بجے سے 5 بجے تک پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جون تک نہ کوئی ترقیاتی کام کرایا جا سکتا ہے نہ اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے، کسی سرکاری افسر کو اختیارات کو غلط یاناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ٹیگز:-