ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ادویات کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور حکومت ادویات کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافے کے فیصلے کو فی الفورواپس لے اور پٹرولیم مصنوعات، میں مزیدکمی کا مطالبہ کر دیا ہے اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے جنرل سیکرٹری نعیم بیگ، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ذیشان ظفر، جنوبی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان بلوچ،جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری راؤ لیاقت علی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی غریب شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں جن کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا اور مہنگی ادویات خریدنا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں مزید 14 فی صد اضافہ کردیا ہے ایسے حالات میں بالخصوص غریب عوام کے لیے ادویہ خریدنا ناممکن ہو جائے گا وہ کہاں سے مہنگے داموں علاج کرائیں افسوس کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہے جہاں پر ادویات میسر نہیں مزید ستم یہ کہ بجلی کے ریٹ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور 100 یونٹ کے بعد فلیٹ ریٹ بڑھ گئے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی ہوشربا قیمتیں آ ئے روز بڑھ جاتی ہیں لیکن جب کمی کا اعلان ہوتا ہے تو صرف 12 روپے کی کمی کی نوید سنائی جاتی ہے حالانکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی اسی لیے حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے کیونکہ مسائل در مسائل کی وجہ سے تجارتی و کاروباری مراکز متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اس وقت معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹس اور بازاروں میں ویرانی کا سماں ہے