دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق، نوکنڈی ضلع چاغی کے ممتاز قبائلی ،رہنماء سردار حاجی زاھد خان بری زئی بلوچ نے بڑیچ ہاوس نوکنڈی میں مسلم لیگ نواز کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن سابقہ، چئیرمین نوکنڈی و بڑیچ پینل کے سربراہ حاجی عرض محمد بڑیچ سے ملاقات کی، اس دوران علاقے کے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار حاجی زاھد خان بری زئی بلوچ نے بتایا کہ نوکنڈی سمیت پورے ضلع چاغی میں اس وقت بے روزگاری کا راج ہے، بارڈر بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں، نوکنڈی کے ایریا سے منسلک بارڈر کی بندش سے مسائل اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے کہا کہ وہ نوکنڈی ایریا سے پاک افغان بارڈر کھلوانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں گے، عوام کے اجتماعی مفادات ہم سب کو عزیز ہے اس موقع پر سردار حاجی زاھد خان بری زئی بلوچ نے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی لینے اور خیرخواہی کے اقدامات پر حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا شکریہ ادا کیا.