فوادچودھری واش روم کی ٹوٹی اور پائپ چوری کی ایف آئی آر میں نامزد
لاہور: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں درج کرا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق کے رو برو فوادچودھری کی مقدمات کی تفصیلات اورہراساں کرنے سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،پنجاب حکومت کی مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ پولیس کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ فوادچودھری کیخلاف پنجاب بھر میں11 مقدمات درج ہیں، فوادچودھری واش روم کی ٹوٹی اور پائپ چوری کی ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں ،اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماپرگورنمنٹ پرائمری سکول خیرپور بھٹہ میں بجلی کی وائرنگ چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ فوادچودھری کے خلاف ملتان کینٹ میں 3 ، جلیل آباد ملتان میں ایک مقدمہ درج ہے، لاہور تھانہ سروراورتھانہ ریس کورس میں 2الگ الگ مقدمات درج ہیں۔