عمران خان کواللہ تعالی نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا موقع دیا ،وہ اسے سنبھال نہ سکا: ایم کیو ایم رہنماوں کی ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس
ملتان(صفدربخاری سے)زاہد ملک جوائنٹ انچارج بین الصوبائی کمیٹی ایم کیو ایم، عابد گجر صدر ایم کیو ایم پنجاب، شاہین گیلانی صدر سنٹرل پنجاب ایم کیوایم، سیکرٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب کرامت علی شیخ نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کواللہ تعالی نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا موقع دیا لیکن وہ اسے سنبھال نہ سکا اور دوبارہ اقتدار کی ہوس میں پاکستان کے معصوم کارکنوں کو دلدل میں دھکیل دیا جس طرح پاکستان اور پاک فوج کی املاک کو جلایا گیا وہ ملک دشمنی پرمبنی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کا سربراہ اگر محب وطن ہے اور وہ کسی ملک دشمن کا آلہ کار نہیں تو وہ اس طرح کے اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے متوسط اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے ایم کیوایم نے اسمبلیوں میں متوسط مڈل کلاس اور تعلیم یافتہ لوگوں کو اسمبلی میں بھیجا ہم پاکستان کے تمام تعلیم یافتہ اور باشعور عوام سے کہتے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کو جوائن کریں اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے خود آگے آئیں تب ہی اس ملک سے جا گیر دار اور وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ہو گا جب تک یہ نہیں ہوتا پاکستان مستحکم اور ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم جنوبی پنجاب کی تنظیم نو کا اعلان بھی کیا۔ ایم کیوایم جنوبی پنجاب صدر ایاز علی شیخ ملتان سے، سیکرٹری جنرل ملک اختر اعوان ایڈووکیٹ رحیم یارخان سے، سینئر نائب صدر وسی حیدر ملتان سے، نائب صدر محمد طاہر ڈی جی خان سے، نائب صدر اظہر چوہان بہاولنگر سے، نائب صدر احمد علی، ایڈیشنل سیکرٹری شرافت علی ملتان سے، جاوید اختر مظفر گڑھ سے ،سیکرٹری اطلاعات راشد خانزادہ، ممبران کمیٹی صدر رانا سمیع ،محمد آصف جاہ، اسامہ قریشی ملتان، جاوید اقبال قریشی ملتان ، ذوالفقار قریشی ملتان محمد زاکر ملتان، رانا ذوالفقار ملتان، ڈاکٹر اکرم ملتان محمد شعیب ملتان، رائے طارق ملتان محمد رفیق قریشی ملتان ، رانا اسراراحمد بہاولنگر، ذوالقرنین رضاخان لودھراں، عبدالحمید لودھراں اور راو شاہد ملتان شامل ہیں۔