قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کےساتھ ہیں ، وطن عزیز کے استحکام ، سلامتی کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: ہیلپرزبزنس فورم وقومی امن کمیٹی پاکستان (کینٹ)
ملتان (صفدربخاری سے) قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کےساتھ ہیں اور وطن عزیز کے استحکام ، سلامتی کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبرکینٹ بورڈ رانامحمداشرف، چیف کوآرڈینیٹر ہیلپرزبزنس فورم وقومی امن کمیٹی پاکستان (کینٹ) غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، ملک زاہد اعوان ، خواجہ دلشاد احمد اورشیخ محمد طاہر نے ٹینک چوک ائیرپورٹ روڈپر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ واک ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذیدکہا 9 مئی کو شرپسند عناصرکی جانب سے کورہیڈکوارٹر اور اہم قومی عمارات پرحملہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے افواج پاکستان امن اور ملکی بقاء وسلامتی کی علامت ہے سول سوسائٹی اپنی بہادر افواج کی ہمت، حوصلہ اور جرات مندی کو سلام پیش کرتی ہیں واک ریلی کے شرکاء نے ٹیک چوک تا ائیرپورٹ چوک پاک فوج کی چیک پوسٹ تک واک کی اور ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلدستےپیش کیے واک کے آخر میں وطن عزیز کی بقاء وسلامتی اور استحکام کیلئے دعاء اور پاک فوج کے شہداء کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔