عمران خان اپنے چار سالہ دور میں ذاتی مفادات کی سیاست کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو یقینی بناتے تو آ ج حالات مختلف ہوتے: کرامت علی شیخ
ملتان : سیکریٹری جنرل پنجاب ایم کیو ایم پاکستان کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے چار سالہ دور حکومت میں زاتی مفادات کی سیاست کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بناتے تو آ ج حالات مختلف ہوتے لیکن ان کے پاس ملک وقوم کی بہتری کے لیے نہ پہلے کوئی پروگرام تھا اور نہ آ ج ہے انہیں بس دوبارہ وزیراعظم بننے کی فکر ہے چاہے حالات کچھ بھی ہو جائیں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے پاس ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین پروگرام ہے جس کا منہ بولتا ثبوت سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفی کمال نے بطور میئر بننے کا موقع ملتے پر کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی معنوں میں اقدامات کیے انہوں نے مزید کہا کہ حساس اداروں پر حملہ میں ملوث شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آ ئند ہ کوئی ایسی مذموم حرکت نہ کرسکے۔