بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق, لال سوہانرا نیشنل پارک جنگل کے محافظ ہی سر سبز و گھنے جنگل کو  اجاڑنے پر تُل گئے, مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن چھپانے کےلیے آگ لگوا کر ثبوت مٹا دیئے گئے, پارک لال سوہانرا جنگل میں ٹِمبرز گِینگز کی مدد سے لاڈم سر وٙن رینج سے روزانہ مبینہ طور پر سینکڑوں ٹن قیمتی لکڑی چوری کروائی جاتی ہے, شیشم کی مڈھیاں اور ثبوت چھپانے کےلیے مبینہ آگ لگوا دی گئی, کیونکہ موجودہ رینج آفیسر لاڈم سر ون اور ٹمبر مافیا کا مبینہ گٹھ جوڑ ھے, جن میں افسران بالا کی حمایت مبینہ شامل ہے دن رات شیشم کے انتہائی قیمتی درختان کٹوا کر مبینہ طور پر جائیدادیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں,۔اس سے قبل بھی لاڈم سر وٙن رینج سے چوری شدہ شیشم کے درختان سے لوڈ دو ٹرک پکڑے جانے کی مبینہ اطلاعات سامنے آئی ہیں,۔جس پر آج تک کوئی کارروائی انکے خلاف عمل میں نہیں لائی جا سکی شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے