راولپنڈی : اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دونوں رہنماؤں کو پھر سے گرفتار کرلیا ہے اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ میں اور فلک ناز کی فیملی انہیں لینے اڈیالہ جیل گئے تھے لیکن جیسے ہی دونوں رہنما جیل سے باہر آئیں پولیس نے انہیں پھر سے گرفتار کرلیا ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔