ملتان: ملتان یونین آف جرنلسٹس کی کال پر بول نیوز کے آکاش رام کے اغواء اور ان کی فوری بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا۔اس مظاہرہ کی قیادت ملتان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری احتشام مرزا نے کی۔مظاہرہ میں سابق صدر ایم یو جے شکیل احمد،صدر پریس کلب شکیل انجم،جاوید عنبر،صفدر بخاری،عقیل قریشی،خواجہ اشرف صدیقی سمیت ایم یو جے کے عہدیداروں،ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ ملتان میں صحافی برادری بول چینل کیخلاف کی جانے والی کاروائیاں پر سراپا احتجاج ہے اور ملتان پریس کلب میں کئے جانے والا مظاہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔احتشام مرزا نے کہا کہ ملک کے صحافیوں اور بول ورکرز کیخلاف ظلم فوری بند ہونا چاہیے۔حکومت ہوش کرے اور صحافیوں کو اور بول کو آزادانہ کام کرنے دے۔میڈیا کی آزادی اور ورکرز کا اغواء افسوس ناک ہے۔سابق صدر ایم یو جے شکیل احمد اور صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا آکاش رام کا اغواء بول نیوز کو سچ بولنے کی سزا دینے کے لئے کیا گیا ہے اور یہ صحافتی ادارے پر حملہ ہے۔ ملتان کی صحافی برادری اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے ۔حکومت کی جانب سےمیڈیاہائوسز اور صحافیوں کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور آکاش رام کو فوری طور بازیاب کیا جائے ورنہ صحافتی تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی۔ موجودہ حکومت آزادی صحافت کیخلاف جو اقدامات کر رہی ہےجوکسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔اس موقعہ پر مظاہرہ میں شامل صحافیوں کی جانب سے سے اکاش رام کو رہا کرو کے نعرے بھی بلند کئے گئے