کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 16 May 2023 کو شائع کیا.
کوہاٹ: درہ آدم خیل میں دو قبائل کے مابین حد براری (علاقے کی تقسیم) کے تنازع پر تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق درہ آدم خیل میں اخوروال اور کندی سنی خیل قبائل نے حد براری کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر فائرنگ رکوائی۔ دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ بلندر کی پہاڑی پر ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل میں درج کرلیا گیا ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 136
Visit Yesterday : 546
This Month : 3409
This Year : 67128
Total Visit : 172116
Hits Today : 1479
Total Hits : 909740
Who's Online : 4






















