ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو ہائی کورٹ کےآرڈر اور عبوری ضمانت دکھانے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ عامر ڈوگر  چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک عدالت کے اندر ہی موجود رہے ۔ پولیس نے انہیں ہائیکورٹ بار کے سامنے سے گرفتار کرلیا۔