اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سربراہ جے یو آئی کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔