اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر  رہنما اور سیکریٹری جنرل   اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں سے حراست میں لیا گیا ہے،اسد عمر بابراعوان ، شاہ محمود قریشی اور ملیکہ بخاری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے آئے تھے  جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انہیں ایک اوپن کورٹ میں پیش کیا جائے ۔ یاد رہے کہ عمران خان کو پولیس لائنز میں رکھا گیاہے اور اسے سب جیل کا درجہ دیدیا گیاہے ، عمران خان کے خلاف عبدالقادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائنز میں ہی ہو گی جس کیلئے معز ز جج صاحبان پہنچ چکے ہیں جبکہ عمران خان کے وکلاء کو بھی اندر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ عمران خان کو بھی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے رینجرز کی بھاری تعداد نے بائیومیٹرک کے کمرے سے حراست میں لیا تھا ۔جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ شرو ع ہو گیا اور مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاوسز کے علاوہ جی ایچ کیو پر بھی حملہ کیا گیا ۔