ضلع گھوٹکی (علی ملک) ایس ایس پی أفس میں قائم أئی ٹی پولیس برانچ میں انچارج کے طور پر تین سال تک عوامی خدمت کرنے والے پولیس کانسٹیبل خلیل احمد ملک کو اہل علاقہ کا خراج تحسین۔أئی جی سندھ سے دوبارہ خلیل ملک کو أئی ٹی انچارج تعینات کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی ایس ایس پی أفس أئی ٹی برانچ میں سابقہ ایس ایس پی عمر طفیل کے دور میں أئی ٹی انچارج خلیل احمد ملک نے سینکڑوں چوری کیئے گئے موبائل فونز ریکور کراکے علاقہ مکینوں کی دعائیں جیتیں جب کہ موجودہ أئی ٹی انچارج سب انسپیکٹر شاھد ملک نے أئی ٹی برانچ کو عام أدمی کے لئے نو گو ایریا بنا دیا ہے عام أدمیوں کے چوری ہونے والے موبائل ریکور نہ ہونے کی باعث ضلع بھر کی عوام۔پریشان حال ہے ضلع بھر کے سیاسی سماجی رہنمائوں لاء فائونڈیشن کے چیئرمین ریاض احمد ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء عبدالقادر ۔ ایچ أر سی پی کے سینئر میمبر محمد اسلم ملک و دیگران نے أئی جی سندہ ۔ ڈی أئی جی سکھر ۔ ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ سب انسپیکٹر شاھد ملک اور اس کے بھائی پولیس اہلکارکو أئی ٹی برانچ سے ہٹاکر کچے أپریشن پر بھیجا جائے ااور عام أدمیوں کو فوری رلیف دینے کے لئے خلیل احمد ملک کو أئی ٹی برانچ ضلع گھوٹکی کا انچارج مقرر جائے تاکہ ضلع بھر کے مقامی باشندوں کو چوری کیئے گئے سیل فونزو دیگر چوری کی جانےوالی قیمتی اشیاء واپس مل سکے