اسلام آباد: ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کہانی سپریم کورٹ کو بتا دی۔  مذاکرات میں کب کیاہوا؟پی ٹی آئی نے متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو آگاہ کردیا، متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار ہوئے،مذاکرات میں ہر ممکن حد تک لچک دکھائی، متفرق درخواست میں گزشتہ رات ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔