3مئی کو جرنلسٹ ارشد شریف کے نام سے منسوب کرکے منایا گیا
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کی کال پرملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادیِ صحافت کے دن (3مئی)کو جرنلسٹ ارشد شریف کے نام سے منسوب کرکے منایا گیا اور پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کے لئے شروع کی گئ تحریک کے پہلے مرحلے کا بھی باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر ملک بھر کی صحافی برادری کے حقوق،آزادی صحافت اور شہید ارشد شریف کے قتل کیخلاف ملتان پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ تاجر برادری، اورایم یو جے کے عہدیداروں اور ممبران نے بھی شرکت کی ۔صدر ایم یو جے پرویز حمید، جنرل سیکریٹری احتشام مرزا،اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے عبدالرئوف مان، ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے شفقت بھٹہ، خالد کھاکھی،ملک شہادت حسین،مظہر خان،جاوید عنبر،ملک ارشد،صفدر بخاری،یاسر بھٹی،عقیل قریشی،میاں آفاق انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران ملک میں صحافتی پابندیوں،حکومتی دبائو اور ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور پی ایف یو جے کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے آغاز پر تحریک میں بھرپور انداز شرکت اور قائدین کی ہر کال پر لبیک کہنے کے عزم کا اعادہ کیااس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کو تحفظ دیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا،اس وقت پاکستان صحافیوں کیلیئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے اور غیر اعلانیہ سنسرشپ ، شہری آزادیوں کو سلب کرنے اور میڈیا کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے ، صحافیوں کے جانی تحفظ کیساتھ معاشی تحفظ کیلئے قانون سازی کی مزید ضرورت ہے اور پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے عملدآمد کی اشد ضرورت ہے ملتان یونین آف جرنلسٹس یہ سمجھتی ہے کہ مالکان و حکومت نے اگر پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے پیش کیئے گئے مطالبات کا سنجیدگی سے غور نا کیا تو احتجاجی تحریک میں ملتان کے صحافی بلخصوص فرنٹ لائن کا کردار ادا کریں گے۔


































Visit Today : 131
Visit Yesterday : 546
This Month : 3404
This Year : 67123
Total Visit : 172111
Hits Today : 1457
Total Hits : 909718
Who's Online : 5






















