بیٹی کی تعلیم و تربیت بڑی اہم ہے، کیونکہ ایک بیٹی کی تعلیم پورے معاشرہ کی تعلیم ہوتی ہے
سیالکوٹ سے کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق، راہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی تعلیم و تربیت بڑی اہم ہے، کیونکہ ایک بیٹی کی تعلیم پورے معاشرہ کی تعلیم ہوتی ہے،بیٹی اگر تربیت یافتہ ہو تو آنے والی نسلیں باکردار ہوتی ہیں۔ اس لیے بیٹیوں کو چاہیے، کہ اچھی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں،اس موقع پر پرنسپل کالج رضوان طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ علاقہ ہذا کی تعلیم و تربیت میں اکسفورڈ کالج کے سٹاف کا مثالی کردار ہے، آکسفورڈ کالج اپنے اچھے رزلٹس کے حوالہ سے مشہور ہے، کم فیس پیکج میں معیاری رزلٹس پیش کرنا ہمارے کوالیفائیڈ سٹاف کی محنت ہے،سٙٹوڈنٹس نے تقاریر کیں ٹیبلو اور مختلف تقافتی پروگرامز پیش کئے،طالبات کالج چھوڑ کر جانے پر رنجیدہ جبکہ انکی آنکھیں اشکبار تھیں، تقریب سے مس طاہرہ خلیل۔ مس عائشہ ملکؒ مس سعدیہ خالق۔ مس سبیکہ، مس آمنہ، مس اقصیٰ،مس ردا ارشد، مس شفق،مس نگین نے بھی خطاب کیا۔



































Visit Today : 181
Visit Yesterday : 546
This Month : 3454
This Year : 67173
Total Visit : 172161
Hits Today : 1641
Total Hits : 909902
Who's Online : 7






















