نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کر سکتے اسکا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیاحکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔


































Visit Today : 131
Visit Yesterday : 546
This Month : 3404
This Year : 67123
Total Visit : 172111
Hits Today : 1455
Total Hits : 909716
Who's Online : 5






















