مزدور، محنت کش اور محکوم افراد کی اجرت مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائے ، کسان اور فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کو تعلیم و صحت میں سوشل سیکورٹی دی جائے: فرزانہ ارم ایڈووکیٹ
bbc news urdu نے Tuesday، 2 May 2023 کو شائع کیا.
ملتان: فرسٹ سٹیپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں کا اجلاس ہوا چیئرپرسن فرسٹ سٹیپ آرگنائزیشن فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور، محنت کش اور محکوم افراد کی اجرت مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائے اور انہیں تعلیم و صحت میں سوشل سیکورٹی دی جائے، محنت کشوں کے بچے تعلیم اور تربیت سے محروم ہیں، انہیں صحت اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے ادارے اور حکومت سوشل سیکورٹی کا مربوط نظام قائم کرے جہاں صرف مزدور اور محنت کش کے حقوق کا تحفظ ھو انہیں صحت اور تعلیم میں آسانی میسر آئے، یہی فلاحی ریاست کا فرض ھوتا ھے، فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن اس لئے منایا جاتا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور اپنے حقوق کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی عروج پر ھے محنت کش طبقہ مسائل کی چکی میں پس رہا ہے، کسان اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے عدم تحفظ کا شکار ہیں حکومتی اور فلاحی ادارے مزدور دوست پالیسی بنا کر محنت کشوں کی محرومی دور کریں۔اجلاس میں یونین کونسل لطف آباد کی کمیونٹی نے بھی شرکت کی
ٹیگز:-




































Visit Today : 204
Visit Yesterday : 546
This Month : 3476
This Year : 67196
Total Visit : 172184
Hits Today : 1763
Total Hits : 910024
Who's Online : 8






















