حبِ  سے  سہیل احمد لاسی کی رپورٹ کے مطابق۔ آج یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے حبِ میں، جماعت اسلامی ضلع حبِ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا ،جس میں امیر جماعت اسلامی ،ضلع حبِ محمد اقبال، جرنل سیکٹری مولانا محمد یعقوب حجازی ، سابق امیر مولانا محمد نیاز مینگل ، محمد اسحاق مینگل ، مولانا عبدالرحمن مینگل شفیق الرحمن ،عتیق الرحمن، جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے ذمہ دار محمد جان مری ایڈووکیٹ، اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، اور اس موقع پر حق دو، تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کے متعلق، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، ہائی کورٹ آف بلوچستان ، آرمی چیف سے اپیل  کی کے مولانا ہدایت الرحمن کو ضمانت پر رہا کیا جائے، کیونکہ ان پر سیاسی مقدمات بنائے گئے، اور جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آرز درج کرائی گئی، جو سیاسی لیڈروں کو پابند کرنا ہے، کہ عوام اور مزدور طبقے کی آواز نہ بنے، لیکن جماعت اسلامی، عوام اور حق دو تحریک کے کارکنان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور انشاء اللہ حق کا راستہ کوئی نہیں روک پائے گا۔