لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی ۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک سے شام 6 بجے تک ریلی کی اجازت ہو گی،ریلی کیلئے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ عدلیہ اوراداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی،پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچاتو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،اس کے علاوہ جلسہ گاہ اور اطراف میں اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ۔