حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
bbc news urdu نے Sunday، 30 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار رکھتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں بارے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ہیں البتہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے لیٹر، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل 10 ،10 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 282روپے فی لیٹر ہی رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293روپے فی لیٹر سے کم کرکے288 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت186.07 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 176.07روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174.68روپے فی لیٹر سے کم کرکے164.68روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق 12 بارہ بجے سے ہوگاجبکہ نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 546
This Month : 3452
This Year : 67171
Total Visit : 172159
Hits Today : 1619
Total Hits : 909880
Who's Online : 4






















