بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق، لال سوہانرا شہریوں کو باقی چکن فروشوں کی نسبت سو روپے سستا، چکن فراہم کرنے کی سزا چکن شاپس والوں کی جانب سے دوسری بار مردہ گوشت سیل کرنے کا الزام لگا کر بدنام کرنے کی کوشش، لال سوہانرا میں افضل چکن شاپ کے مالک محمد سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لال سوہانرا کے شہریوں کو ریلیف دینے کےلیے باقی چکن شاپس والوں کی نسبت ایک سو روپے فی کلو چکن کم ریٹ پر دینے کی وجہ سے لال سوہانرا کے تمام چکن ڈیلر عرصہ دراز سے میری مخالفت کر رہے ہیں، فیک ویڈیوز بنوا کر مجھ پر مردہ مرغیاں فروخت کرنے کا الزام لگا کر میرے کارروبار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں،۔میرے دو کنٹرول شیڈ اپنے ہیں ،سپلائی کی گاڑیاں بھی ذاتی ہیں، الحمدللہ میں مسلمان ہوں کسی بھی غلط طریقے سے کمایا گیا ،رزق مجھ پر حرام ہے میں رسول ﷺ کا امتی ہوں، اور حلال رزق کما کر ہی اپنے بچوں کا پیٹ پالوں گا، پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرونگا