ملتان :  متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک بھائی ،صدر عابد گجر بھائی ،سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ،صدر جنوبی پنجاب شیخ اظہار نے دورہ ملتان کے موقع پر برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم رح ملتانی کے مزار پر حاضری دی اور اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی ،سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے دعا کی اس موقع پر مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جہاں سے دنیا بھر میں امن،اتحاد،بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے اولیاء اللہ کا فیض تاقیامت جاری وساری رہے گا ۔