یوم مئی لیبرڈے،مزدور ملکی ترقی میں سب سے اہم اور نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی مزدور اپنے اہل خانہ سے دور محنت مزدوری کرکے اپنے ملک کا مستقبل سنوار رہے ہیں : میاں راشد اقبال
ملتان (صفدربخاری سے) ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ مزدور ملکی ترقی میں سب سے اہم اور نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لیبرڈے کی مناسبت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدوروں نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔ بڑے بڑے تعمیراتی شاہکار مزدور کے پسینے کے مرہون منت ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی مزدور کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔ دنیا بھر میں موجود تمام شعبہ ہائے زندگی مزدور کی مشقت اور اس کی محنت کے بل بوتے پر چل رہے ہیں۔ دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی مزدور پاکستان کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مزدوروں نے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مزدور اپنے اہل خانہ سے دور محنت مزدوری کرکے اپنے مستقبل کو سنوار رہے ہیں ۔ان کو چاہئے کہ وہ کام کے دوران حفاظتی تدابیر کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں کیونکہ ان کے ساتھ ان کا خاندان منسلک ہے۔
شکاگو کے محنت کشوں کی قربانی تاریخ کا اہم باب ہے
یوم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، محنت کش ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے نے مزید کہا کہ آج ظلم و ستم، استحصال اور ناانصافی کے خلاف شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے، ہم مزدور طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔




































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 546
This Month : 3478
This Year : 67197
Total Visit : 172185
Hits Today : 1782
Total Hits : 910043
Who's Online : 8






















